لاہور سے اسلام آباد تک مارچ ہی مارچ، تحریک انصاف کا پنڈال بھی سج گیا

ISLAMABAD

لاہور سے اسلام آباد تک مارچ ہی مارچ۔ کراچی، سکھر، ملتان، فیصل آباد، پشاور، گلگت اور آزادکشمیرسے قافلوں کا رخ شہراقتدار کی طرف ہے۔ کارکن اسلام آباد پہنچ چکے ہیں- اور بعض منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کے پاور شوز نے سیاسی سنڈے کا پارہ بڑھا دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کھلاڑیوں نے رات گئے ہی پریڈ گراؤنڈ میں ڈیرے ڈال لئے۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں نوازلیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ بھی اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

ایچ نائن اسلام آباد میں جے یو آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد پنڈال میں موجود ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد آنے والے قافلوں کا خود استقبال کیا۔ ملک بھر سے جے یو آئی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد پہنچ رہے ہیں-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *