25 مئی کو ہونے والے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون

pti POLICE RAID

25 مئی کو ہونے والے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور پنجاب سمیت کراچی میں پولیس کے رات گئے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے، پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن گرفتار ۔ راولپنڈی میں لال حویلی پر پولیس کا راشد شفیق کی گرفتاری کے لئے چھاپہ، راشد شفقق لال حویلی کے عقبی دروازے سے نکل گئے ۔ سیالکوٹ میں عثمان ڈار اور فردوس عاشق اعوان کی رہاشگائیوں پر بھی پولیس کے چھاپے , عدم موجودگی پر پولیس انھیں بھی گرفتار نہ کر سکی۔

لاہور میں پولیس نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر کے گھر پررات گئے چھاپا مارا۔

پولیس کی بھاری نفری گارڈن ٹاؤن لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے گھر پر پہنچی۔ تو کارکنان کی بڑی تعداد حماد اظہر کی رہائش گاہ کے باہر اکھٹی ہو گئی- تاہم پولیس حماد اظہر کی رہائش گاہ سے کسی پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ حماد اظہر قافلے کی صورت میں گھر سے روانہ ہو گئے – حماد اظہر کے جانے کے بعد پولیس نے ان کی رہائش گاہ کے باہر سے 8کارکنان کو گرفتار کر لیا ۔

حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرتی حکومت آخری ہچکولے کھا رہی ہے- پرامن احتجاج ہمارا حق ہے ، ہم بھاگنے والے نہیں ، پولیس بغیر وارنٹ انکے گھر میں داخل ہوئی ،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ہے ، حماد اظہر نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے انکے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی

حماداظہر کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار گھر میں زبردستی داخل ہوئے۔ اہلکار ڈرائنگ روم اور کمروں میں داخل ہوئے۔ انہوں نے گھر کے دوازے زور زور سے بجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *