وزیر اعظم شہبازشریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی ہے۔ سی پیک میں تعاون بڑھانے اور اسٹریٹیجک پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا- اقتصادی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو کی گئی-
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر اور چینی ہم منصب کا 7 ماہ بعد ٹیلی فونک رابطہ
مذاکرات میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ ، وزرا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا-
مزید پڑھیں:کورکمانڈرز کا پاکستان کے جوہری اثاثوں کےحفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار
وزیراعظم شہبازشریف نے چین کی صف اول کی کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی،10 ہزار میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر مل کر کام کرنے کی پیشکش بھی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے- تجارت، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے- وزیرخارجہ بلاول بھٹو، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں-