وزیرِ اعظم عمران خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

PM IMRAN REJECTED PETROL PRICES INCREASE

وزیرِ اعظم نے اوگرا اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کر دیں۔

اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرلیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پپٹرول کی قیمت 11.53 روپے اضافے کی تجویز دی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے بڑھانے کی سمری ارسال کی گئی تھی۔ اوگرا نے لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی.

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ تجویز کیا گیا؟؟

وزیرِ اعظم نے تجویز کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا۔ حکومت عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی بجائے عوام کے ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے.

مزید پڑھیں: پاکستان کے قرض پروگرام بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی نئی شرائط

اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *