وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں نیب کی بارہ سالہ کارکردگی کا موازنہ پیش کردیا۔ کہتے ہیں نیب نے 10 سال 2008 سے 2018 کے درمیان صرف 104 ارب روپے ریکور کیے جب کہ دو ہزار انیس اور بیس میں تین سو نواسی ارب کی ریکوری کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ریاستی ادارے سیاسی دبائو کے بغیرآزادانہ کام کریں تو قوم کا فائدہ ہوتا ہے۔
The following facts reveal how the nation benefits when state institutions are allowed to function independently without political interference. Total recoveries by NAB in 2019 & 2020 amount to Rs.389 bn in comparison to previous 10 yrs (2008-2018) recoveries of Rs.104 bn.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 4, 2021
انہوں ںے کہا کہ ایک بار پھر پنجاب میں اینٹی کرپشن نے 27 ماہ میں 206 ارب روپے کی وصولی کی۔
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کرانے کے لیے سیاسی اتفاق رائے پیدا کیوں نہیں کرتے؟ سپریم کورٹ
بدعنوان حکمرانوں کے 10 سالہ دور میں صرف 3 ارب ریکور کیے گئے۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
وزیراعظم نے کہا کہ یہ 10 سال بدعنوان حکمرانوں کا سیاہ دور تھا۔ یہ واضح اشارہ ہے کہ احتساب تب ہوتا ہے جب ادارے آزادانہ کام کرتے ہیں۔