سابق وزیراعظم من موہن سنگھ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

indian pm manmohan singh

سابق وزیراعظم من موہن سنگھ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ماہر معیشت اور بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق من موہن سنگھ کی طبیعت اچانک بگڑی۔ انہیں دلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

شام میں بشار الاسد کا چوبیس سالہ اقتدار ختم،باغیوں کا قبضے کا دعویٰ

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 26 ستمبر 1932 کو پاکستان کے ضلع چکوال میں پیدا ہوئے تھے۔

مسلسل 70 روز تک جاری بمباری کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز

تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان بھارت منتقل ہو گیا تھا، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی، کیمبرج یونیورسٹی، اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔

ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے: امریکا کی وارننگ

من موہن سنگھ 2004 سے 2014 تک دو بار بھارت کے وزیراعظم رہے۔ انہوں نے مئی دوہزار آٹھ میں اپنے بچپن کے دوست راجا محمد علی کو ملاقات کیلئے نئی دلی بلایا تھا۔1991 سے 1996 تک ملک کے وزیر خزانہ بھی رہے۔ انہوں نے مرکزی بینک کے گورنر کے بھی خدمات انجام دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *