وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کے درمیان آج ون آن ون ملاقات ہوگی۔ ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔
پاکستان اور روس مختلف شعبوں میں تعاون کی باہمی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔ وزیر اعظم ماسکو میں پاکستانی بزنس مین اور تاجروں سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیراعظم روس کی گرینڈ مسجد کا دورہ بھی کریں گے۔
ماسکو آمد پر روس کے نائب وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔