عمران خان ہی ملک کے وزیراعظم رہیں گے. قومی اسمبلی نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا. ایک سو اٹھہتر ارکان نے اعتماد کا ووٹ دیا. حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بھی وزیراعظم پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا.
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کے لیے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی قرار داد پیش کی گئی. قرار داد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیش کی.
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کارروائی کا آغاز کیا. گھنٹیاںبجائی گئیں. جس کے بعد وزیراعظم کے حمایتی ہاں کے جواب میں لابی میںپہنچنا شروع ہوگئے. اس دوران مہمان لابیوں میں وزرائے اعلیٰ سمیت صوبائی وزرا اور رہنماوںکی بڑی تعداد موجود تھی.
فتح کا اعلان ہوا تو اراکین نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کو مبارکباد دی.
اس دوران ڈی چوک اسلام آباد پر پی ٹی آئی رہنماوںکی بڑی تعداد سڑکوںپر نکل آئی. کارکنوںنے وزیراعظم پر اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے پر جشن منایا. پارٹی ترانوں کی گونج میں کارکن بھنگڑے ڈالتے رہے. بعض کارکن گھوڑے کے لر پارلیمنٹ ہاوس کے باہر پہنچ گئے. وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ پارٹی پرچم لہراتے رہے۔ کارکنوں کی خوشی دیدنی تھی۔