وزیراعظم عمران خان کی بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

PM IMRAN KHAN

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے۔

کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر دو دہشت گرد حملے ہوئے۔ جس کے نتیجے میں چار جوان شہید جبکہ آٹھ زخمی ہوئے۔ حملوں میں پانچ دہشت گرد بھی مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان پرپابندی
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے حملے میں پیر اسماعیل زیارت کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں چار سے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ حملے میں سات سے آٹھ دہشگرد زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے چار جوانوں ںے جام شہادت نوش کیا۔ جبکہ چھ زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں:پنجاب بھر میں‌ نئی پابندیاں ‌لگا دی گئیں
دوسرے واقعے میں تربت میں ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف عناصر اس طرح کے بزدلانہ ناخوشگوار واقعات میں ملوث ہیں۔ دشمن انٹیلیجنس ادارے مشکلات سے حاصل کئے گئے امن اور بلوچستان کی خوشحالی کو نقصان نہیں پہنچاسکتے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں اور خون کا نذرانہ دے کر اس طرح کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *