سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وزیراعظم اور آرمی چیف پُرعزم

Imran Bajwa

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔ جس میں سانحہ مچھ بلوچستان کی شدید مذمت کی گئی۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم آفس نے وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

پاک فوج کا اپوزیشن کو جواب، چائے پانی کی دعوت کے ساتھ

ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کی۔
سانحہ مچھ کے شہدا سپردخاک

ملاقات میں ایل او سی پر سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں سانحہ مچھ بلوچستان کی شدید مذمت کی گئی۔ ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

امریکہ نے خطے میں‌ امن کے فروغ‌ کے لیے پاکستان کی کوششوں ‌کو سراہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *