مادروطن کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنایا جائے گا۔ سیاسی اور عسکری قیادت نے عزم کا اعادہ کیا ہے. وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈٖی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
بھارتی فوج کوکسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائےگا،آرمی چیف
وزیراعظم اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم کی مدد سے مادروطن کا دفاع کیا جائے گا۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملک کی داخلی، خارجی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن
شرکا نے کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی گئی۔
حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے اتحاد سے الگ ہونے کا عندیہ دے دیا
ملاقات میں پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور، بیرونی اور داخلی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Gen Bajwa, DG ISI meet PM Imran Khan to discuss internal Security