وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابل میں انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے کو ویزے کی سیکڑوں درخواستیں ملی ہیں۔ افغانستان میں موجود انٹرنیشنل میڈیا کے ارکان انخلا کے لئے تعاون چاہتے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔ افغانستان کے امن اور استحکام کے لئے دعا گو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھال لیا، جنگ ختم کرنے کا اعلان
دوسری جانب کابل کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے نے کابل فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ قومی ایئر لائن کی آج 3 پروازیں کابل جائیں گی۔
مزید پڑھیں: کابل سے سفارتی عملے کے انخلاء کے لیے امریکہ کا تین ہزارفوجی بھیجنے کا اعلان
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں پی آئی اے بیڑے کے سب سے بڑے جہاز بوئنگ 777 سے آپریٹ ہوں گی۔ تین پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 900 کے قریب پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کا کابل سے انخلاء کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان بارڈر باب دوستی کھول دیا گیا، دو طرفہ ٹریڈ بھی بحال
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کئی ملکوں کے سفارت خانوں، بین القوامی کمپنیوں اور خبر رساں اداروں کی مدد کیلئے ان سے رابطے میں ہے ۔