پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جس کا اطلاق 15 دسمبر کی رات 12 بجے سے ہوگیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے کمی کے بعد 214 روپے 80 پیسے ہو گئی۔ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے تھی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 10 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی اور کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30 پیسے سے ہو کر 227 روپے 80 پیسے ہو گئی۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 10 ،10 روپے کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کا اشارہ دے دیا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 181 روپے 83 پیسے سے کم کر کے 171 روپے 83 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 179 روپے سے کم ہو کر 169 روپے مقرر کر دی گئی۔
عمران خان نے اومنی گروپ کی جانب سے ہرجانے کےنوٹس کا جواب دے دیا