عید کی تعطیلات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا آئندہ 15 روز کیلئے تعین پیر کو ہوگا۔ عید کی تعطیلات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج نہیں ہوسکے گا۔
ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران ملک میں لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ آج نہیں کیا جائے گا، اتوار کو چھٹی ہونے کے باعث اب یہ فیصلہ پیر کو کیا جائے گا کہ آیا آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں۔
نئی قیمتوں کے اعلان تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ اوگرا پیر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18مئی سے متوقع ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 5 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک بڑھائیں ہیں۔ مٹی کا تیل 3 روپے 35 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 42 پیسے فی لیٹرمہنگا کیا گیا۔
اس عرصے میں 2 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، 2 بار سستی اور3 بار قیمتیں برقرار رکھی گئیں.