عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں 16اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔
عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب 7ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے، تاہم جمعرات کے روز گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92جبکہ عالمی منڈی میں 84ڈالر پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں 27 دن باقی
اس ریٹ کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 22روپے کمی بنتی ہے جبکہ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں بھی 20روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔