پیٹرول کی قیمتوں نے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر حکومت نے پیٹرول کی بھاری قیمتوں کا نیا پہاڑ لاد دیا۔ مہنگا پیٹرول مہنگا نہیں انتہائی مہنگا ہوگیا۔
حکومت نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔ تاریخ میں پہلی بار ڈیزل کی قیمت ڈھائی سو روپے لیٹر سے بڑھ گئی۔ پیٹرول چوبیس روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت دو سو تینتیس روپے نواسی پیسے ہو گئی-
ڈیزل کی قیمت انسٹھ روپے فی لیٹر بڑھ گئی، ڈیزل کی نئی قیمت دو سو تریسٹھ روپے اکتیس پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا ہوگیا۔