حکومت نے پٹرول 22روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، نئی قیمتوں پر اطلاق رات بارہ بجے سے ہی شروع ہوگیا۔
جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول 22.20 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 17.20 روپے، مٹی کا تیل 12.90 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 9.68 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔
آئی ایم ایف کے مطالبات منظور، حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈال دیا
نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 22.20 روپے اضافے کے ساتھ 249.80 روپے سے بڑھا کر 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20روپےاضافے کے ساتھ262.80 روپے سے بڑھا کر 280روپے فی لیٹر ہوگئی۔
پی ڈی ایم حکومت نے عوام پر پیٹرول کا ایٹم بم گرادیا، ایک ساتھ 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ
مٹی کے تیل کی قیمت 12.90روپےاضافے کے ساتھ189.83 روپے سے بڑھا کر202.73 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل9.68 روپے اضافے کے ساتھ187 روپے سے بڑھا کر 198.68روپے فی لیٹرفی لیٹرہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
عوام کا کہنا ہے کہ تجربہ کار حکومت نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ شہریوں کا شکوہ ہے کہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہوئے بڑے بڑے دعوے کیے لیکن سب ہوا ہوچکے ہیں۔ کھانا پینا مہنگا ہوگیا ہے تو باقی اشیا کہاں سے پوری کریں گے۔