حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

OGRA PETROL PRICES

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حکومت نے بڑھا دیں۔ پیٹرول 2روپے 31 پیسےفی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسےاضافےکی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے اضافے کی سمری ارسال؟؟

دو روپے اکتیس پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ایک روپے 80 پیسے اضافے کے بعد ڈیزل 110روپے 24 پیسےفی لیٹر کے ریٹس پر ملے گا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.36 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.95 روپے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کا سینیٹ الیکشن میں جانے کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10روپےاضافےکی سمری مسترد کردی۔ اوگرا نے ڈیزل 8روپے 37پیسے مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *