یکم مارچ سے پیٹرول 20 روپے 7 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش اوگرا نے بھجوا دی

OGRA PETROL PRICES

یکم مارچ سے پیٹرول 20 روپے 7 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کردی گئی. اوگرا نے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی. سمری کے مطابق پیٹرول 20 روپے 7 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے. سمری کے مطابق ڈیزل 19 روپے 61 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے.

مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنا اضافہ کردیا

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ اضافے کی سمری تیار کرلی. پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30 روپےفی لٹر لیوی کی بنیاد پر کیا گیا۔ قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک کے بعد دوسرا پھر تیسرا جھٹکا، بجلی کی قیمتوں‌میں‌نیپرا نے اضافہ کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر بڑھے گی۔ کیونکہ فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے ہے. فی لیٹر ڈیزل پرموجودہ عائد لیوی 18 روپے 36 پیسے ہے۔

ناجائز منافع خوروں‌ کو کسی صورت نہیں‌چھوڑا جائے گا، وزیراعظم پُرعزم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *