پی ڈی ایم حکومت نے عوام پر پیٹرول کا ایٹم بم گرادیا، ایک ساتھ 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ

ISHAQ DAR

پی ڈی ایم حکومت نے عوام پر پیٹرول کا ایٹم بم گرادیا- ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے اضافہ کردیا گیا-

وفاقی وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں نے تمام ریکارڈز توڑ دیے، ڈیزل 59، پیٹرول 24 روپے فی لیٹر مہنگا

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 18، 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ّعمران خان کے 4 سال میں‌عوام بدحال ہوئے، مشکلات سے ہم ہی نکالیں‌گے، نوازشریف

نئی قیمتوں کااطلاق فوری ہوگا۔ پیٹرول فی لیٹر 249روپے 80پیسے کاہوگیا۔ ہائی اسپیڈڈیزل فی لیٹر262روپے80پیسے کاہوگیا۔ کیروسین آئل فی لیٹر 189روپے83پیسے کاہوگیا۔ لائٹ ڈیزل فی لیٹر187روپےکاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے عارضی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کیلئے درخواست کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کے نئے ریٹس فوری لاگو ہوگئے ہیں۔

نویں اقتصادی جائزے کے لئے آئی ایم ایف کا مشن 31 جنوری کو پاکستان آئے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *