پشاور خودکش دھماکے کے شہدا کی تعداد 95 ہو گئی، صوبے میں‌ سوگ

PESHAWAR BLAST IN MOQSQU

پشاور خودکش دھماکے کے شہدا کی تعداد 95 ہو گئی۔ دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد شہید ہوئے ۔ ایک سو پینسٹھ افراد زخمی ہوئے۔ صوبے میں آج ایک روزہ سوگ منایا جا رہا ہے ۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ تینتیس پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ۔

خودکش دھماکے کے بعد پشاور سمیت ملک بھر کی فضا سوگوار ہے- خیبرپختون خوا میں آج ایک روزہ سوگ منایا جا رہا ہے- قومی پرچم سرنگوں ہے-

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق، دھماکے کے تمام شہدا کی شناخت ہو گئی ہے ۔ ستاون زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔

گزشتہ روز دہشتگردوں نے ایک بار پھر پشاور کو نشانہ بنایا- پولیس لائنز کی مسجد دھماکے سے لرز اٹھی۔ دھماکے کے وقت چار سو سے زائد نمازی موجود تھے۔

ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ظہر کی نماز شروع ہوتے ہی دھماکہ ہوگیا-دھماکے سے مسجد کی چھت اور دیواریں گر گئیں۔

دھماکے کے تینتیس شہدا کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

نماز جنازہ میں سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ پولیس کے دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *