پشاورکے علاقے بورڈ بازار کے قریب دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا-
پولیس کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میںلے لیا-
غزہ جنگ کی اسرائیل کو ’بہت بھاری قیمت‘ چکانی پڑ رہی ہے، نیتن یاہو کا اعتراف
میڈیا سے گفتگو میں ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا لیکن ہدف کون تھا یہ کہنا قبل از وقت ہے البتہ تفتیش کر رہے ہیں۔ تینوں ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ بم ڈسپوزل یونٹ رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تھا بلکہ بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا۔
باجوڑ خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہو گئی، 150 افراد زخمی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔