مسلم لیگ ن کے پرویزرشید سینیٹ الیکشن کے لئے نااہل

pervez rasheed

مسلم لیگ ن کے پرویزرشید کو سینیٹ الیکشن کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا. لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبیونل نے کاغذات نامنظور کرنے کے خلاف ان کی اپیل مسترد کردی. مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کہتے ہیں مجھے بے بنیاد الزام پر نااہل کیا گیا۔ سرکاری کاغذات پر مجھے نادہندہ ظاہر کیا گیا۔ انصاف والے اب دھند اور دھاندلی والے ہوگئے

تمام سیاسی جماعتیں میچور ہوجائیں، چیف الیکشن کمشنر کی خواہش

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو مین‌کہا کہ پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ انصاف والوں کی انتظامیہ ہے۔ سینیٹ رکن بنوں یا نہیں ان کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

انہوں‌نے کہا کہ ڈیم فنڈ والے بابا رحمتے میرے حصے میں ساڑھے 4 کروڑ ڈال گئے ہیں۔ میرا دل اب کسی قسم کی پٹیشن دائر کرنے کےلیے نہیں بڑھتا۔
پنجاب اور خیبرپختون خوا میں‌ 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلیوں‌ میں‌ ضمنی انتخاب

ڈسکہ میں حکومت کا چہرہ بے نقاب ہوا۔ میرے کیس میں بھی بے نقاب ہوگا۔ دھند والوں اور انصاف والوں کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ پورا پاکستان جانتا ہے کہ بابا رحمتے نے الیکشن کو انجینئرڈ کیا۔

ترکش ڈرامہ اتغرل کے ہیروز کا دورہ لاہور، اداکار پاکستان کے رنگ میں رنگ گئے

جہاں موقع ملے گا اس دھند اور اندھیرنگری کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *