اپنی اوقات میں‌ رہیں، آئندہ جنرل باجوہ کے خلاف بات کی تو چپ نہیں‌رہوں‌گا، پرویزالہی

PERVEZ ILAHI

وزیراعلی پرویزچودھری پرویزالہی نے تحریک انصاف کو صاف صاف سنادیں- کہا عمران خان نے مجھے ساتھ بٹھا کر جنرل باجوہ کیخلاف بات کرکے زیادتی کی- اب جنرل باجوہ کیخلاف کسی نے بات کی تو جواب دیں گے-

عمران خان کا اسمبلیاں‌ تحلیل کرنے کا اعلان، شہباز کے نواز سے رابطے

چودھری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کو تین ماہ پہلے کہا تھا جنرل باجوہ ہمارے اور آپ کے محسن ہیں- پی ٹی آئی کے محسن ہیں،میں نے عمران خان کو کہا جنرل باجوہ کیخلاف بات نہیں کریں-

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیرنہیں ہوگی، پرویز الٰہی کا اعلان

عمران خان نے کہا مجھے بھی بہت سفارشیں آئیں، میں نے کہا مان لیں، پی ٹی آئی احسان فراموش نہ بنے،باجوہ صاحب کے احسان ہیں، جنرل باجوہ ان کو کہاں سے اٹھا کر کہاں لے گئے-

عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر اربوں روپے کی کرپشن کی، عطا تارڑ کا الزام

وزیراعلیٰ‌پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا کہ جنرل باجوہ سعودی عرب، قطر، آئی ایم ایف سے پیسے لے کر آئے،پرویزالہی نےپی ٹی آئی کےبارے میں کہاکہ یہ کوئی اوتار ہیں، کیا اوپر سے آ گئے ہیں سارے لوگ-

عمران خان کا اسمبلیاں‌ تحلیل کرنے کا اعلان، شہباز کے نواز سے رابطے

چودھری پرویز الہی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ کیخلاف کسی نے بات کی تو سب سے پہلے میں بولوں گا، پھر میری ساری جماعت بولے گی،انہوں نے مذاق بنا لیا ہے، اتنا انسان احسان فراموش ہو سکتا ہے،اپنی اوقات میں رہیں-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *