امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے- پینٹاگون کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالر کے معاہدےکی منظوری دے دی-
یہ بھی پڑھیں:روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا کیوں حکم دیا
اس حوالے سے امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجنسی نے کانگریس کو نئی غیر ملکی فوجی فروخت کے بارے میں مطلع بھی کر دیا ہے- امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن پاکستان کو لڑاکا طیاروں کا سامان دینے کی مجاز ہو گی۔
مزید پڑھیں:امریکہ کس ملک میں باغیوں کو ہتھیار فراہم کررہاہے؟
امریکی ڈیفنس سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق حکومت پاکستان نے پاکستان ایئر فورس کے F-16 بیڑے کو سپورٹ کرنے کے لئے درخواست کی تھی۔ پینٹا گون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آلات کی فروخت سے خطے میں بنیادی فوجی توازن نہیں بدلے گا۔