مستعفیٰ ہوں گے نہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی نشست چھوڑیں گے، پی ڈی ایم

PDM IJLAS

مستعفی ہوں گے نہ ہی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی نشست چھوڑیں گے۔ حکمران اتحاد نے اہم اجلاس کے بعد اپنا فیصلہ سنا دیا۔ لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ قبل از وقت انتخابات بہتر آپشن نہیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں بھی وزارت اعلیٰ کو بچانے کیلئے بھی تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گی۔

17 جولائی کو پنجاب کی 20 نشستوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو 15 اور ن لیگ کو 4 نشستوں پر کامیابی ملی تھی جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا تھا۔

شکست کی وجوہات جاننے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں آج اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *