پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیا چیف سلیکٹر مل گیا

MUHAMMAD WASEEM PCB CHIEF SELECTOR e1608366981359

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد وسیم کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا۔ سلیم یوسف کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ دونوں عہدیداروں کی تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم 18 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے انٹرنیشنلز کا تجربہ رکھتے ہیں۔ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین سلیم یوسف کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ دونوں تعیناتیوں کی منظوری چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی۔
یہ بھی پڑھیں:محمد عامر نے پی سی بی کو کیا کہا؟؟
ناردرن کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے محمد وسیم قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے، وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج قائد اعظم ٹرافی کے بعد سنبھالیں گے۔

محمد وسیم کی پہلی اسائنمنٹ جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے جنوری کے وسط میں قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کرنا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی پٹائی
محمد وسیم کی جگہ نیا کوچ پاکستان کپ میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالے گا۔
پہلے ٹی 20 میں مہمان ٹیم پاکستان کو نیوزی لینڈ نے شکست دے دی
سلیم یوسف اب کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے کام کریں گے۔ ان کے پینل میں وسیم اکرم ، علی نقوی ، عمر گل ،عروج ممتاز شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *