پنڈورا باکس نے دنیا بھر میں ہلچل مچادی، سات سو سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے

PANDORA PAPERS

پنڈورا باکس نے دنیا بھر میں ہلچل مچادی۔ سات سو سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کا نام بھی پنڈورا باکس میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر مونس الہیٰ اور سینیٹر فیصل واوڈا کا نام بھی سامنے آگیا۔ پنڈورا پیپرز کے انکشافات کے مطابق لندن میں آف شور کمپنیوں کے ذریعے جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: کورونا ویکسین نہ لگوانے والے فضائی سفر نہیں‌کرسکیں‌گے، پابندیاں‌لگ گئیں

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی آف شور کمپنی کا ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی عمر بختیار کے نام پر بھی آف شور کمپنی نکل آئی۔ سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔

ضرور پڑھیں:وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے مذاکرات کے لیے 3 شرائط رکھ دیں

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے بیٹے عبداللہ مسعود کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں موجود ہے۔ سابق وفاقی وزیر راجہ نادر پرویز کا نام بھی شامل ہے۔ سرمایہ کار عارف نقوی اور بزنس مین عارف شفیع کے نام بھی آف شور کمپنی نکل آئی۔عارف عثمانی سابق صدر نیشنل بینک کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے۔ ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔ فضائیہ کے سابق سربراہ عباس خٹک کے بیٹوں احد خٹک اور عمر خٹک کی آف شور کمپنی لسٹ میں شامل ہے۔

یہ کیا ہے؟؟ کیلی فورنیا میں ہوائی ٹیکسی تیار، ناسا نے آزمائشی پروازیں شروع کردیں

پنڈورا پیپرزکے حوالے سے پاکستانی صحافی عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق عدنان آفریدی ایم ڈی نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ کا نام بھی شامل ہے۔ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبول کے داماد احسن لطیف کا نام بھی لسٹ‌میں‌شامل ہے. تاجر آصف حفیظ اور تاجر بشیر دواؤد کے نام بھی آف شور کمپنیوں‌ کی لسٹ میں‌ہیں- ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل افضل مظفر کے بیٹے حسن مظفر کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے میں‌ ملک میں‌مزید مہنگائی، برائلر مرغی، پیاز، لہسن اور انڈے مہنگے ہوگئے

سابق سیکرٹری دفاعی پیداوار اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل تنویرطاہر کی اہلیہ زہرہ تنویرکا نام بھی شامل ہے- لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ علی قلی خان کی بہن شہناز سجاد کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں‌سامنے آگیا ہے۔ آف شور کمپنیز کا قیام بذات خود غیرقانونی نہیں اگر وہ ڈکلیئر ہوں اور ان کے ذریعے کوئی غیرقانونی کام نہ کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *