آج فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جارہا

palestine solidairty day

آج فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی سے اب تک بیالیس ہزار سےزائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ عالمی برادری کو اِس دن کی مناسبت سے اسرائیلی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔

اقوامِ متحدہ نے عالمی پائیدار امن کے لیے فلسطین کا دو ریاستی حل ناگزیر قرار دیا تھا۔ اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے باوجود فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی سے اب تک 42000سےزائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہداء میں 50فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مسلسل 70 روز تک جاری بمباری کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک لاکھ پچاس ہزار گھروں کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ہزاروں ٹن دھماکہ خیز مواداستعمال کیا۔ اسرائیلی بربریت سے غزہ کے نہتے عوام کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اسرائیلی دہشتگردی سے سینکڑوں ڈاکٹرز، صحافی اور وکلاء بھی شہید ہو چکے ہیں۔

ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے: امریکا کی وارننگ

پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی ہے اور وزیراعظم پاکستان نے متعدد بار غزہ میں جاری مظالم پر بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی کئی مواقع پر مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز اُٹھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔

اسرائیل کا ایران پر جوابی حملے کا منصوبہ، انتہائی حساس امریکی معلومات لیک

پاکستان نے متعدد بار مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امدادی سامان بھی بھیجا ۔ عالمی برادری کو اِس دن کی مناسبت سے اسرائیلی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، خطے اور عالمی امن کے لیے فلسطین میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *