اسرائیلی جارحیت دنیا کے امن کیلئے خطرہ، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے

harmeet singh IN SEMINAR

ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مسئلہ فلسطین؛ انسانی المیہ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ فلسطین کی آزادی اور القدس کے فلسطین کے دارالحکومت بننے تک ہم اہل فلسطین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے-

سیمینار سے فلسطین فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابرعبداللہ، سینئر تجزیہ کار امیر عباس، تجزیہ کار صدیق جان، اینکرپرسن مخدوم شہاب الدین، سکھ کمیونٹی کے نمائندہ ہرمیت سنگھ، صدرڈی ایم جی اے فیصل تارڑ، سینئر صحافی نادر بلوچ، ڈائریکٹر اوئیرنس فاونڈیشن رضی طاہر نے خطاب کیا-

Digital Journalists hosts ‘Palestine Issue; The Human Tragedy’ Seminar in Islamabad
Digital Journalists hosts ‘Palestine Issue; The Human Tragedy’ Seminar in Islamabad

مقررین نے فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے- اسرائیل کا وجود دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، امیرعباس نے کہا کہ مسلم امہ کو متحد ہوکر ہر میدان میں باطل کا سامنا کرنا ہوگا، چاہے وہ علم و فن کا میدان ہو یا سیاست و سائنس کا، جب تک ہم ہر میدان میں دشمن کو ہرانے کے قابل نہیں ہوجاتے مظلوم و محکوم قوموں کی مدد نہیں کرسکیں گے-

ڈاکٹر صابرابومریم نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اس وقت اسرائیل ہر جانب سے گھیرا جاچکا ہے اور داخلی سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، صدیق جان کا کہنا تھا کہ کچھ طاقتور لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے لیکن عوام پاکستان ایسا نہیں ہونے دیں گے-

PALESTINE SEMINAR
PALESTINE SEMINAR

ہرمیت سنگھ نے کہا کہ جہاں ظلم ہوگا وہاں اس کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے، مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسرائیل کے مظالم اجاگر کرنے پر اکاؤنٹس بلاک کردیئے جاتے ہیں، یہ یورپ و امریکہ کا سیاہ چہرہ ہے، آزادی اظہار صرف مسلم امہ کے خلاف بولنے کو کہا جاتا ہے-

نادر بلوچ، فیصل تارڑ اور رضی طاہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے نوجوان صحافیوں کو مسئلہ فلسطین کیلئے سوشل میڈیا پر بھرپور مہم کی دعوت دی، جس کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کی منظوری دی گئی، ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس کے تحت اپنے نوعیت کے منفرد سیمینار میں نوجوانوں کی جانب سے سوال و جواب بھی کیے گئے-

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان معاہدہ،اسرائیل 6 ماہ تک نئی آبادکاری کی منظوری نہیں‌دے گا

نوجوان صحافیوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن پر چلتے ہوئے اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے-

امریکی صدر جوبائیڈن نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا

سیمینار میں قمر میکن، جہانگیرخان، چوہدری عثمان، زیاد علی شاہ، ملائکہ نور، نملہ مظہر، جویریہ جمال، اقراء لیاقت، حسیب احمد، احتشام چوہدری، مسعود چوہدری، ثاقب راٹھور،امجد علی سمیت کثیر تعداد میں ڈیجیٹل جرنلسٹس شریک تھے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *