فلم سیٹ پرخواتین کا نامناسب لباس پہننا سلمان خان کوپسند نہیں، پلک تیواڑی کا انکشاف

palak tewari and salman khan

سلمان خان کی میگا فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی بھارتی اداکار پلک تیواڑی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم سیٹ پر دبنگ خان خواتین کے ڈریس کوڈ کے حوالے سے بہت سختی برتتے ہیں۔

آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز کا ایلون مسک پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

بھارتی میڈیا کو ایک تازہ انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ فلم سیٹ پر موجود تمام خواتین اور لڑکیاں کے لباس مناسب ہونے چاہئیں اور وہ کھلے گریبانوں والے نیم برہنہ لباس زیب تن نہ کریں۔

سپر اسٹار فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

پلک تیواڑی کا کہنا تھا کہ سلمان خان ایک روایتی انسان ہیں اور وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ لڑکیاں جو پہننا چاہیں پہن سکتی ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ لڑکیوں کو ہمیشہ تحفظ ملنا چاہئے۔

اداکارہ کے مطابق دبنگ خان سمجھتے ہیں کہ فلم سیٹ لڑکیوں کے لیے محفوظ ہونا چاہئے اور وہ ان کی ذاتی جگہ نہیں ہے، اس لئے ان کو لباس کے معاملے میں خیال رکھنا چاہئے۔

انتہا پسند ہندووں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹر پھاڑ دیئے

انہوں نے بتایا کہ جب وہ مکمل لباس کے ساتھ شوٹنگ کیلئے گھر سے نکلتی تو ان کی والدہ حیرت سے مجھے پوچھتی کہ وہ کہاں جارہی ہوں اور جب انہیں سلمان خان کے ہدایت کا پتہ چلا تو وہ بہت خوش ہوئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا عدالت میں اپنے اوپر لگنے والے 34 الزامات کو ماننے سے انکار

سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ عید الفطر کے موقع پر 21 اپریل کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *