دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور ویسٹ انڈیز کے 7 کھلاڑی 38 رنز پر پویلین لوٹ گئے ہیں۔
پی سی بی کی بنگلا دیش کرکٹ بورڈکو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانےکی پیشکش
ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔
ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، شیڈول کا اعلان کردیا گیا
پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا، اس کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو ٹکنے نہ دیا اور یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال ایشیاکپ میں شرکت نہیں کریگی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ