اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار

SCO

اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے ، چین ، روس سمیت آٹھ ممالک کے وزرائے اعظم شریک ہوں گے ، بھارت ، چین ، روس ، ایران  اور کرغستان کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے ، ایران کے نائب صدر ، بھارت اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے

سعودی فاسٹ فوڈ چین ”البیک“ جلد پاکستان میں بھی کاروبار شروع کرے گی

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس سولہ اکتوبر تک اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا۔روس کا چھہتر رکنی وفد سلام آباد ایئرپورٹ پہنچا

شنگھائی تعاون تنظیم کے سات نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کے افسران نے استقبال کیا۔چین کا پندرہ رکنی وفد ، کرغستان کا چار رکنی اور ایران کا دو رکنی وفد بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا۔

ارشد ندیم کا اولمپکس میں ریکارڈ، پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا

مہمانوں کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد کے مختلف ہوٹلز میں منتقل کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق،، چین اور روس کے وزرائے اعظم اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کی نمائندگی بھی ان کے وزرائے اعظم کریں گے۔

ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔منگولیا کے وزیراعظم بطور مبصر اسٹیٹ اور ترکمانستان کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیرخارجہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

ڈالر کی قدر جلد 250 روپے پر آجائے گی، ایکس چینج ایسوسی ایشن پُرامید

دفترخارجہ کے مطابق،، وزیراعظم شہبازشریف سربراہان مملکت اور وفود سے اہم ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہیں۔

تنظیم کی کارگردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔ رکن ممالک کے درمیان حالیہ اقتصادی، تجارتی، ماحولیاتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال بھی ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *