معیشت وینٹی لیٹر پر ہونے کے باوجود پرتعیش اشیا کی بے دریغ درآمد جاری

CARS IMPORT

پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن اس کے باوجود پرتعیش اشیاکی بے دریغ درآمد جاری ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی لگژری گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بیرون ممالک سے درآمد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے نہ آنے کی صورت میں‌ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جائے گا، سابق وزیر خزانہ

رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر کاروں کی درآمد 12 اور موٹر سائیکلوں کی درآمد 438 اعشاریہ 71 فیصد بڑھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق 8 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ائیر کرافٹ، بحری جہاز اور کشتیاں بھی پاکستان لائی گئیں۔ اس کے علاوہ 36 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز سے زائد کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔

سیاسی گیم اسکورنگ کرکے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

رپورٹ کے مطابق ادویات اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی شعبہ خام مال کے لیے ایل سی کھلنے سے بھی محروم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *