ملک میں بھر پاکستان کا 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ہر طرف سبز ہلالی قومی پرچموں کی بہار ہے۔ عمارتوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ بچے بڑے سب ہی مختلف انداز میں وطن سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں کو سبز اور سفید رنگوں کے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں بھی آتشبازی کے شاندار مظاہرے کیے گئے۔
لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ اور سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
آج ملک کے 75ویں یوم آزادی کو منانے کے لیے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام ہوگا۔ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریبات ہوں گی۔ کیک کاٹے جائیں گے اور قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔