پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ویمن انٹرنیشنل سیریز جیت لی۔
پاکستان کے دورے پر پہلی مرتبہ آنے والی جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف قومی ویمن ٹیم نے سیریز میں 0-2 کی برتری کے ساتھ فتح اپنے نام کرلی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پیر کو کھیلا جائے گا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فلڈ لائٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے کھیلنے کی دعوت پر جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا
ٹیزمین برٹس نے 46 ، کپتان لورا نے 41 اور کلارک نے 21رنز بنائے، کیپ نے 26 رنز کا اضافہ کیا، سدرا اقبال اور نشرح سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان نے دوسرے میچ میں دلچسپ انداز میں 151 رنز کا ہدف 3 وکٹیں کھو کر 19.1 اوورز میں حاصل کرلیا اور سیریز جیت لی۔
سدرا امین نے دوسرے میچ میں بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 61 رنز بنائے، بسمہ معروف نے 27 رنز بنائے، شوال ذوالفقار4 رنز بنا سکیں۔
پاکستان نے افغانستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا
عالیہ ریاض 18 گیندوں پر 2 چوکوں اور اتنے چھکوں کی مدد سے 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں جبکہ منیبہ علی نے آوٹ ہوئے بغیر 15 گیندوں پر 26 رنز بنائے جن میں دو چوکے اویک ایک چھکا شامل تھا، ملابا نے دو اور ڈیلمی ٹکر نے ایک وکٹ لی۔