شاہینوں نے سڈنی میں کیویز کو دبوچ لیا، نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا

PAK WON AGAINST NZ SEMIFINAL

شاہینوں نے سڈنی میں کیویز کو دبوچ لیا۔ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

بابرالیون نے بلیک کیپس کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ جس کے بعد ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کا سفر تمام ہوگیا۔ سڈنی میں قومی باولرز نے نیوزی لینڈ کو ایک سو باون رنز تک محدود کیا۔ پھر اوپنرز نے وہ کر دکھایا۔ جس کا سب کو انتظار تھا۔ بابر اور رضوان کی اوپننگ جوڑی نے ایک سو پانچ رنز بنائے۔ محمد حارث آئے اور تیس رنز کی اننگز کھیل کر فتح یقینی بنا دی۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے کنگ بابر کی فارم واپس آ گئی ۔ سیمی فائنل میں کیویز کو ففٹی جڑ دی ۔ بابر اعظم نے بیالیس گیندوں پر ترپن رنز کی اننگز کھیلی ، سات چوکے لگائے۔

یہ بھی دیکھیں:پاکستان اور افغانستان کے وارم اپ میچ پر بارش نے پانی پھیر دیا

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کیویز کے خلاف ستاون رنز کی اننگز کھیلی۔ محتاط اننگز میں پانچ چوکے شامل تھے ۔ محمد رضوان کو سیمی فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کے شاہین نے آتے ہی کیویز کو قابو کر لیا۔ پہلے اوور میں ہی اوپنر فن الین کو پویلین بھیج کر نیوزی لینڈ کے لیے نا ختم ہونے والی مشکلات کا آغاز کیا۔ پھر کپتان کین ولیم سن کو چھیالیس رنز پر پویلین بھیجا ۔ شاہین آفریدی نے چار اوورز میں چوبیس رنز دئیے۔

سڈنی کا اسٹیڈیم دل دل پاکستان سے گونج اٹھا۔ شاہینوں کی فتح پر شائقین نے یک آواز ہوکرنغمہ گنگنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *