دوسرے ٹیسٹ میں بھی شاہین اپنی اونچی پرواز نہ دکھا سکے۔ شکست پر شکست کھانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور ایک سو چھہتر رنز سے شکست ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز بھی دو صفر سے اپنے نام کر لی۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم مکمل طور پر فلاپ ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ چلی نہ بالرز اپنا جادو دکھا سکے۔ فیلڈرز بھی گیند پکڑنے میں ناکام نظر آئے۔
مزید پڑھیں: پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے کیسے ہرایا؟؟
دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے ٹاپ بیٹسمین چلے نہ ہی مڈل آرڈر نے بیٹنگ لائن کو ڈوبنے سے بچایا۔ ایک کے بعد ایک بلے باز پویلین کی جانب لوٹتے رہے۔ بالرز کیویز بلے بازوں کو رنز بنانے سے روکنے میں ناکام رہے۔ فیلڈرز نے ہینری نکولز اور ولیمسن کے کئی کیچز ڈراپ کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ میں کیوں شریک نہ ہوئے؟؟
قومی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کامیاب ترین بلے باز رہے۔ پہلے ٹیسٹ میں سنچری اور کرائسٹ چرچ میں ڈبل سنچری کی بدولت تین سو اٹھاسی مجموعی اسکور کے ساتھ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ لے اڑے۔
شاہینوں نے ٹی ٹونٹی میں کیا گل کھلائے؟؟
کیوی فاسٹ باولر کائل جیمیسن نے دوسری اننگز میں پاکستان کی 6 اہم وکٹیں گرادیں۔ چھٹا ٹیسٹ کھیلنے والے جیمیسن نے پہلی اننگز میں بھی پانچ کھلاڑیوں کو پویلین لوٹا دیا تھا۔ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی جیمیسن نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔