نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم فالو آن سے بچ گئی۔ پاکستانی ٹیم 239 رنز بنا سکی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کے چھ کھلاڑی 80 کے اسکور پر ہی آوٹ ہوگئے. محمد رضوان اور فہیم اشرف کی عمدہ بیٹنگ ٹیم کو فالو آن سے بچانے میںکامیاب ہوئی.
تیسرے روز کھیل کے آغاز پر پاکستانی ٹیم نے ایک وکٹ پر تیس رنز سے اننگز کا آغاز کیا. عابد علی انتالیس کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ ہو گئے۔ نائٹ واچ مین محمد عباس کو تینتالیس کے مجموعی اسکور پر واپس لوٹنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:تیسرے ٹی ٹونٹی میںکیویز کو شاہینوںنے 4 وکٹوںسے شکست دے دی
اظہر علی اکاون کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوگئے۔ ایک رن کے اضافے سے حارث سہیل بھی پویلین واپس لوٹ گئے۔ 80 کے اسکور پر فواد عالم وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کے خلاف شاہینوں کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
ایک سو سات رنز کی پارٹنر شپ کے بعد رضوان وکٹ گنوا بیٹھے۔ ایک سو چھیانوے رنز پر یاسر شاہ بھی آؤٹ ہو گئے۔ آخری وکٹ فہیم اشرف کی گری۔