پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ، پاکستان کے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 185 رنز

PAK VS NZ KHI TEST 26 DEC

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 185 رنز بنا لیے۔

پہلا روز

اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7 اور شان مسعود 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ امام الحق 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل بائیس رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے-

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کراچی پہنچ گئی

سرفراز احمد نے تقریباً 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر اپنا میچ کھیل رہے ہیں۔

فاسٹ بولر میر حمزہ نے آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔

پاکستان ٹیم

امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد، میر حمزہ شامل ہیں-

نیوزی لینڈ ٹیم

ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر، اعجاز پٹیل شامل ہیں-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *