پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں‌ آج ایشیا کپ کے میچ میں‌ مدمقابل

PAK VS IND ASIA CUP NAYAUJALA @nayaujala4

کرکٹ کے بڑے معرکے میں ایشیا کے 2 بڑے پہلوان میدان میں اتریں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا میچ آج کھیلا جائے گا۔

بڑے ٹورنامنٹ کے بڑے مقابلے کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون بھی فائنل ہو چکی ہے۔ تاہم پلیئنگ الیون کے نام ٹاس سے پہلے ہی سامنے آئیں گے۔

شاہینوں کی بیٹنگ لائن میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، خوشدل شاہ ، آصف علی اور حیدر علی شامل ہیں۔ شاداب خان اور محمد نواز اسپن بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حسن علی ایشیا کپ میں‌ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں‌بن سکیں‌گے

فاسٹ بولنگ میں حارث رؤف کے ساتھ نسیم شاہ میدان میں مخالف بلے بازوں کے چھکے چھڑائیں گے۔ پلیئنگ الیون میں شاہنواز دھانی یا محمد حسنین کے کھیلنے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کیا جائے گا۔

بات کی جائے بھارتی ٹیم کی تو وہاں بیٹنگ لائن میں ویرات کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہول اپنا بلا چلانے کو بے تاب ہیں۔ ادھر باولنگ میں بھی بھارتی ٹیم کے پاس ایک سے بڑھ کرایک پیسر اور اسپنرز موجود ہیں۔

ضرور پڑھیں: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی پٹائی

کرکٹ میں شائقین بھارت کے ہوں یا پاکستان کے ، دونوں کا جوش اور ولولہ دیدنی ہوتا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں قسمت آزمائی کریں گی۔

لنک پر کلک کریں: کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔

سپر فور کی ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *