پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31رنز سے شکست دے دی۔ دو سو تینتیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 201رنز پر آوٹ ہو گئی، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میں اپنا سب سے بڑا مجموعہ بنایا۔ پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بتیس رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم نے پچاسی اور محمد رضوان نے تریسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان ڈیڑھ سو رنز کی اوپنگ پارٹنرشپ ہوئی۔ فخر زمان نے آٹھ گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے چھبیس رنز بنائے. محمد حفیظ نے دس گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے چوبیس رنز کی اننگز کھیلی.
صہیب مقصود نے سات گیندوں پر انیس رنز بنائے۔ انگلینڈ کے ٹام کرن نے سینتالیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں ۔ ثاقب محمود ،ڈیوڈ ویلی اور لوئس گریگری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی بالرز نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا. شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.شاہین شاہ آفریدی کو بہترین باولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا.