پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرا ون ڈے کر ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے جیتا، دوسرا پاکستان نے جیت کر سیریز برابر کی۔ ایک سو چونسٹھ رن کا ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔
حارث روف اور صائم ایوب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراونڈ پر سات سال بعد ون ڈے ہرانے میں کامیاب ہوا۔
پاکستان نے پہلے آسٹریلیا کو ایک سو تریسٹھ رن پر ڈھیر کیا۔ حارث روف نے پانچ اور شاہین آفریدی نے تین آوٹ کَئے۔ آسان ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے محتاط انداز اپنایا۔ وکٹ پر قدم جمانے کے بعد جارحانہ انداز اپنایا۔
صائم ایوب نے دھواں دھار بیٹنگ کی۔ ستر گیندوں پر بیاسی رن بنائے، پانچ چوکے چھ چھکے لگائے۔ عبداللہ شفیق نے بھی ففٹی بنائی۔ پاکستان نے تیس سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں نو وکٹوں سے شکست دی ہے۔