پاکستان اور سری لنکا کا مختلف شعبوں‌ میں‌ مل کر کام کرنے پر اتفاق، عمران خان کا شاندار استقبال پر شکریہ

IMRAN KHAN SIRILNKAN PRESIDENT MEETING e1614142579841

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء اور دنیا میں امن ترقی خوشحالی کے ویژن کو بڑھانا چاہیے. وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا. ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا.

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب سے ون ٹو ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مزاکرات ہوئے۔ دونوں ممالک نے سیاحت،سرمایہ کاری تعلیم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے۔

دونوں رہنماؤں نے جنوبی میں معاشی استحکام، امن کے لیے مل کر کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا.
سیاحت کے شوقین افراد ہوجائیں‌تیار
دونوں‌ملکوں‌کے درمیان آئی ٹی، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں مذہبی سیاحت کے لیے بدھ مت ورثہ اہمیت کا حامل ہے.

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صنعت، ٹریننگ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح رابطے بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک سارک چارٹر کے تحت علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترکش ڈرامہ اتغرل کے ہیروز کا دورہ لاہور
وزیر اعظم نے پرتپاک استقبال پر سری لنکن ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت کی۔

وزیر اعظم عمران خان اور وفد کے اعزاز میں سری لنکن ہم منصب نے عشائیہ دیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *