پاکستانیوں کے لیے اچھی خبرآگئی. پاکستان اور قطر میں ایل این جی معاہدہ طے پا گیا

LPG

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبرآگئی. پاکستان اور قطر میں ایل این جی معاہدہ طے پا گیا. معاہدے کے تحت قطری کمپنیاں پیٹرولیم کی جگہ پاکستان کوایل این جی فراہم کرے گی.

وزیرتوانائی عمر ایوب اورقطر کے وزیرتوانائی سعد شریدہ القابی نے ترمیمی معاہدے پر دستخط کیے۔ وزیراعطم عمران خان بھی تقریب میں شریک تھے۔ معاہدے کے تحت قطر پاکستان کو دس سال کے لیے 3 ملین ٹن ایل این جی دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایل ایل نے مزید ایک ایل این جی سپاٹ کارگوز کا کم قیمت پر انتظام کرلیا

ہر سال ایل این جی منصوبے کے تحت 300 ملین ڈالرز کی بچت ہوگی۔ تقریب کے بعد گفتگو میں معاون خصوصی ندیم بابر نے معاہدے کو پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کےلیے سنگ میل قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: یکم مارچ سے پیٹرول 20 روپے 7 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش اوگرا نے بھجوا دی

وزیرتوانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، قطرکیساتھ10سالہ ایل این جی درآمدی معاہدہ طےپاگیا۔ وزیراعظم کی قیادت میں قطرسے معاہدہ طے پایاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے سے ماضی کے مقابلے میں 31 فیصد سستی ایل این جی ملےگی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں‌ پاکستان کے اقدامات کی تعریف

وزیرتوانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سردیوں میں زیادہ طلب کی وجہ سے اضافی گیس بھی لے سکیں گے۔ عمر ایوب نے بتایا کہ معاہدے سے 312 ملین ڈالر کی سالانہ بچت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *