پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ طے پاگیا؟؟

PAK IMF TALKS

پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ طے پاگیا،آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کےمعاشی اقدامات سےاتفاق کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کےبجٹ اہداف سےبھی متفق ہے۔ معاہدے سے متعلق اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومتی اقدامات سے اتفاق کرلیا- آئی ایم ایف، پاکستان کی طرف سے اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے اقدامات پر بھی راضی ہے۔ اگلے بجٹ کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ اہم پیش رفت ہوچکی ہے

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگلے سال کےدوران میکرواکنامک استحکام بہتر کرنے کی پالیسیوں پر مذاکرات جاری ہیں۔ ترجمان پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج بھی ہوں گے-

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب ڈالر مل جائیں گے-آئی ایم ایف کی ٹیم 2 ہفتے کے دوران پاکستان کا دورہ بھی کرے گی-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *