پاکستان 37سال بعد جونیئر اسکواش کاورلڈ چیمپئن بن گیا

PAK HAMZA KHAN WON WJSC AFTER 37 YEARS FINAL

حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ حمزہ خان نے فائنل میں مصرکے کھلاڑی کو 2-3سے شکست دی۔

اس سے پہلے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئین شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی سمیٹ کر پاکستان نے 15 سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے محمد حمزہ خان نے میلبرن میں کھیلی جارہی جونئیر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ حمزہ خان نے فرانس کے حریف میل وِل شانی ایمانکیو کو شکست دی تھی۔

حمزہ خان کی شاندار کامیابی اور تاریخی لمحات

حمزہ خان نے کوارٹر فائنل میں ملیشیا کے حریف جوئی چوان کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

قومی پلئیر حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ وہ اِس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

پاکستان 37سال بعد جونیئر اسکواش کاورلڈ چیمپئن بن گیا ہے۔ اس سے پہلے جان شیرخان نے 1986 میں اسکواش چیمپئن شپ جیتی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *