پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب پاس تین سال کے وقفے کے بعد دوبارہ کھل گیا

KHUNJRAAB PAAS

پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب پاس کو تین سال کے وقفے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔ چین اور پاکستان کے حکام نے سی پیک کے تحت سرگرمیوں اور دوطرفہ تجارت کی بحالی کیلئے خنجراب پاس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔

خنجراب پاس کی بحالی کے بعد سی پیک منصوبوں اور دو طرفہ تجارت میں ایک بار پھر تیزی آئے گی- پاکستان اور چین کے مابین معاہدے کے مطابق خنجراب پاس کے ذریعے یکم اپریل سے تیس نومبر کے دوران پورا سال تجارتی وسفری سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان درہ خنجراب کے ذریعے تجارت کل سے بحال ہو گی

معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے سرحدی مقام سے چین کے سنکیانگ ریجن روزانہ بس روانہ ہوتی ہے-

امریکی حکومت کا کارپوریشنز اور دولت مندوں پر ٹیکسوں میں اضافے کا اعلان

سی پیک فریم ورک کے تحت نومبر دو ہزار سولہ سے یہ انتظام اچھے انداز سے جاری تھا۔۔۔ سال 2019 نومبر میں اس راہداری کو عالمی وبا کورونا کی وجہ سے بند کیا گیا تھا-

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا

خنجراب پاس کی بندش کے باعث 2019 میں ہزاروں لوگ بے روزگار ہو گئے تھے- ایک اندازے کے مطابق مقامی آبادی کا ستر فیصد انحصار خنجراب پاس کے ذریعے ہونے والی تجارت اور آمدورفت کی سرگرمیوں پر ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *