پاکستانی بالرز نے پہلے ٹی ٹونٹی میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا۔ انگلینڈ کے خلاف عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
شاہین شاہ آفریدی کو بہترین باولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے 3اعشاریہ 2اوورز میں انگلینڈ ٹیم کے ٹاپ آرڈرز بیٹسمینوں کو آوٹ کیا۔ شاہین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پہلے ٹی 20میں بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کر کے فتح حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31رنز سے شکست دے دی
کپتان بابر اعظم نے آخری ون ڈے کے بعد ٹی 20 میں بھی انگلش بالرز کو تختہ مشق بنا لیا ۔ انچاس گیندوں پر پچاسی رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ۔ تین چھکے آٹھ چوکے لگائے۔
کپتان قومی ٹیم بابراعظم نے کہا ہے کہ سب کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا پچھلے میچز کی غلطیوں کو نہیں دہرایا۔ اس لیے جیت ملی۔ آئندہ کی حکمت عملی بھی مل بیٹھ کر بنائیں گے۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاکرز کے لیے اچھی خبر
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انگلش بالرز کو دھو ڈالا۔ اکتالیس گیندوں پر تریسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ ایک چھکا آٹھ چوکے لگائے۔ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران گورے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور ہو گئے۔