کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

PM IMRAN KHAN

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو ایک بار پھر ماسک لگانے کی اپیل کردی۔ وزیراعظم کہتے ہیں ہم نے احتیاط نہ کی تو 2ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے۔ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے۔ حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت جیسے حالات ہوگئے تو شہر بند کرنا پڑیں گے۔ بھارت میں کیسز کی وجہ سے آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے۔ لاک ڈاؤن کیاتو معیشت بیٹھ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں‌ نئی پابندیاں ‌لگا دی گئیں

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہترین حکمت عملی سے کوروناپرقابو پایاتھا۔ شہری کورونا ایس او پیزپر عمل کویقینی بنائیں۔ ماسک لگانے سے آدھا مسئلہ حل ہوجاتاہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تیسری لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مجھے لوگ آج کہہ رہے ہیں لاک ڈاؤن کردو۔ لاک ڈاؤن اس لیے نہیں کررہا کیوں کہ غریب مزدور طبقہ متاثر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسک اورایس اوپیزپرعمل کے لیے پولیس اور فوج کی مدد لی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ‌مثبت آگیا

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ویکسین کے حصول کےلیے کوشش کررہےہیں۔ پہلے صورتحال اور اب کی صورتحال میں بہت فرق ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *